ابنا: ایرانی وزیرخارجہ نے کل جنیوا میں گروپ 1+5 کے وزراہ خارجہ کے ساتھ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے متعلق مذاکرات کئے فریقین نے مذاکرت میں پیشرفت کی بات کی لیکن فرانسیسی وزير خارجہ کی مخالفت کے بعد طے شدہ مشترکہ اعلامیہ پر دستخط نہیں ہوسکے۔ ایران پہلے بھی کئی بار گروپ 1+5 کے ساتھ مفید تجربات کرچکا ہے جن سے ایران کو فائدہ ہی پہنچآ ہے۔ موجودہ مذاکرات میں بھی ایران مغربی ممالک کو موقع فراہم کررہا ہے کہ وہ حقیقت کو پہچان لیں اور ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرلیں۔ مذاکرات کا اگلا دور 20 نومبر کو پھر جنیوا میں ہوگا۔ ظریف آج تہران میں جاپانی ززیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چيت کریں گے۔ تہران کے خۂاف گذشتہ 30 سال سے دشمنوںکی اقتصادی پابندیاں جاری ہیں لیکن ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں شاندار ترقی اور پیشرفت کا سفر بھی جاری ہے ایران آج ہر لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔
.......
/169