9 نومبر 2013 - 20:30
عراقچی: ایران اورگروپ1+5 کےدرمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ 20 نومبر کومنعقد ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ1+5 کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ 20 نومبر کو منعقد ہوگا جنیوا مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئي ہے۔

ابنا: عباس عراقچي نے کہا کہ اس مرتبہ مذاکرات اصل اور حساس موضوعات پر ہوئے ہیں اور گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ ایران مذاکرات میں اپنے قومی حقوق تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کرےگا اور ہم اپنے قومی مفادات کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کرسکتے۔ عباس عراقچي نے کہا کہ گروپ 1+5 میں بعض ممالک ایسے ہیں جن کے پیش نظر اپنے ملکی مفادات نہیں بلکہ وہ اسرائيلی مفادات کے تحفظ کے لئے ہاتھ پاؤں چلا رہے ہیں اور وہ اجلاس میں کھل کر اسرائیل کی ترجمانی بھی  کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گروپ 1+5 میں بھی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اختلاف نظر موجود ہے ہم کسی واحد  نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں عراقچي نے کہا کہ ایران اور ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی بدولت سخت مرحلے سے نکل آئے ہیں اور اب ہمیں صبر و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہے کیونکہ ہمارے مد مقابل ایسے ممالک ہیں جو اسرائيل کے حامی اور طرفدار ہیں اور انھیں اپنے مفادات سے کہیں زيادہ اسرائیل کے مفادات کا خیال ہے چونکہ ایران ، اسرائيل کو تسلیم نہیں کرتا اس لئے وہ اسرائیل کے بارے میں ایران سے ضمانت لینے کی تلاش و ک وشش میں ہیں اور ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے۔

.......

/169