ابنا: عدنان الاسدی کے مطابق یہ دہشتگرد عراق کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسیز کی جاری کاروائیوں میں ہلاک ہوئے۔ عراق کی وزارت داخلہ کے اس عہدیدار کے مطابق نوّے دہشتگرد صرف صوبے الانبار میں ہلاک ہوئے جبکہ مختلف دیگر علاقوں میں پچاس سے زائد دیگر دہشتگرد مارے گئے۔عدنان الاسدی کا کہنا ہے کہ ان مسلح دہشتگردوں میں بعض ایسے رہے ہیں کہ جن کا تعلق افغانستان، چیچنیا، لیبیاء، تیونس اور مراکش سے تھا جو دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے تحت عراق میں داخل ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسیز کی جاری کاروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردانہ واقعات میں اب کافی کمی آتی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، عراق میں مسلّح دہشتگردوں کی بہت کھل کر حمایت کررہا ہے۔
.......
/169