8 نومبر 2013 - 20:30
خودکش حملے میں بچنے والا بدنام سعودی دہشت گرد شام پہنچ گیا

عراق میں خودکش حملے میں ناکام ہونے والا سعودی دہشت گرد "جس کو زندہ خودکش حملہ آور" کا لقب دیا گیا ہے اس بار میں دہشت گردی کی غرض سے شام پہنچ گیا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ معدوم دہشت گرد ابومصعب زرقاوی کے ساتھ عراق میں دہشت گردی کرنے والا سعودی دہشت گرد احمد عبداللہ الشائع، عراق میں ہی ایک خودکش حملے میں ناکام اور شدید زخمی ہوا تھا اور وہ اب شام پہنچ گیا ہے۔ اس شخص کو عراق میں "بم حملوں کا ٹینکر" کہا جاتا تھا اور اس نے ایک دفعہ خودکش کاروائی کی کوشش کی جس میں اس کے بدن کا بڑا حصہ جل گیا لیکن مرا نہیں؛ اسی وجہ سے اس کو زندہ خودکش کہا گیا ہے۔ عراقی فورسز نے اس کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے آل سعود کے سپرد کیا تھا۔  جب اس کی حالت تھوڑي بہتر ہوئی تو اس نے العربیہ ٹی وی چینل پر اعتراف کیا تھا کہ دہشت گردوں نے اس کو دھوکا دیا تھا اور اسی وجہ سے وہ خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔  ایشیا نیوز نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے اس شخص کو کچھ عرصہ قبل رہا کردیا جس کے بعد وہ فوری طور پر شام پہنچ گیا ہے دہشت گردوں سے جا ملا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭

کیا آل سعود نے جوہری اسلحہ خانے تک رسائی حاصل کرلی ہے

ترکی میں سرحدی اسلحہ مارکیٹوں کی رونق میں اضافہ ہورہا ہے!