ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کےدفاعی ثقافتی امور کے سربراہ سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ شام پر حملہ کرنے کی اگرامریکہ میں ہمت ہوتی، تو حملہ کردیتا اور اسے اس سلسلے میں کسی سے اجازت لینےکی بھی ضرورت نہیں تھی۔ ہمت ہونے کی صورت میں امریکہ کسی سے اجازت نہیں لیتا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت اسرائيل اور مٹھی بھر صہیونیوں کے ہاتھ میں کھلونا بنی ہوئي ہے اگرشام میں لڑنے کی امریکہ کے اندر ہمت ہوتی تو وہ ضرور شام پر حملہ کرتا لیکن امریکہ میں اب اتنی ہمت نہیں کہ وہ دنیا بھر سے لڑتا پھرتا رہے ۔
انھوں نے کہا کہ علاقہ میں امریکی مفادات اور اسرائيل کی پوری طاقت آج اسلامی جمہوریہ ایران کے نشانے پر ہے لہذا ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی ذرا سی حرکت علاقہ میں ان کی تباہی کا موجب بن سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ عنقریب سمجھ جائے گا کہ وہ ایران کی طاقت کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔
.......
/169