8 نومبر 2013 - 20:30
البغدادی نے ایمن الظواہری کے حکم کو رد کردیا/القاعدہ ميں اختلاف

القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ بنام اسلامی حکومت عراق و شام (داعش) کے رہنما ابو بکر البغدادی نے ایک صوتی فائل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے اس حکم کو رد کردیا ہے جس میں ایمن الظواہری نے اس گروہ کو شام میں ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

ابنا: البغدادی کا کہنا ہے کہ وہ ایمن الظواہری کے نظریہ کے خلاف ہیں اس نے کہا کہ میں شام اور عراق کے لوگوں کو بشارت دیتا ہوں کہ داعش اپنی جگہ باقی ہے اور داعش وہ گروہ ہے جس کی بنیاد ابو مصعب زرقاوی نے رکھی تھی ۔ اس سے قبل ایمن الظواہری نے کہا تھا کہ شام کی ذمہ داری النصرہ کے رہنما الجولانی کو دی جاتی ہے جبکہ شام میں داعش کی کارروائياں بند کرکے عراق کی ذمہ داری ابو بکر البغدادی کو دی جاتی ہے ایمن الظاہری کا کہنا ہے کہ البغدادی نے بغیر کسی مشورے کے داعش اور النصرہ کو آپس میں ادغام کرکے اشتباہ کیا ہے لیکن البغدادی نے ایمن الظواہری کے حکم کو رد کردیا ہے جس سےظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کے صفوں میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔

.......

/169