6 نومبر 2013 - 20:30
انسانی حقوق کی تنظیم کا امریکہ سے مطالبہ

انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے حکومت امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کے ہاتھوں افغان عوام کے ہونے والے قتل عام کی تحقیقات کرائے۔

ابنا: انسانی حقوق کی اس تنظیم نے امریکہ سے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی جانب سے اٹّھارہ افغان شہریوں کا قتل کئے جانے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے جرائم کے کافی ثبوت و شواہد موجود ہیں اور حکومت امریکہ کو چاہیئے کہ اس سلسلے میں حقیقت پسندی اور شفّافیت کا مظاہرہ کرے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی فوجیوں نے سنہ دو ہزار بارہ و تیرہ کے دوران افغانستان کے صوبے وردک میں اٹّھارہ افغان شہریوں کا قتل عام کیا تھا۔

.......

/169