6 نومبر 2013 - 20:30
جنیوا میں جواد ظریف کی اخضر ابراہیمی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے جنیوا میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے جنیوا میں  شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ترکی میں ہونے والے گفتگو کے بارے میں ابراہیمی سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ پیرس سے جنیوا پہنچے ہیں جہاں وہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاملے پر مذاکرات میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے جواد ظریف آج کتھرین اشٹائن سے بھی ملاقات کریں گے۔

جواد ظریف نے کہا کہ مذاکرات کا اہم اور دشوار مرحلہ درپیش ہےاور فریقین کو چاہیے کہ وہ عالمی قوانین کی روشنی میں مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں انھوں نے کہا کہ ایران عالمی قوانین کے تحت مسئلہ کے حل کا خير مقدم کرتا ہے ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں اور ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو بہانہ بنا کر اس کے خۂاف پابندیاں عائد کرنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

.......

/169