ابنا: لیاری کے علاقے میں شاہ عالم بخاری روڈ پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا، اس دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے اور گینگ وار کے ملزمان کے خلاف فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،جس کے نتیجے میں گینگ وار کے دو ملزمان مارے گئے، جن کی شناخت ثناء بلوچ اور یوسف لاسی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق، ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے جو 100 سے زائد افراد کی قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ کورنگی زمان ٹاوٴن اور پی آئی بی کالونی کے علاقے غوثیہ کالونی میں رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لے کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب ڈی ایس پی طارق مغل کے مطابق محمود آباد سب ڈویژن میں پولیس نے کارروائی کر کے 9 ملزمان گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف قسم کے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
.......
/169