ابنا: مرحوم عسکر اولادی کو کچھ عرصہ قبل دل کے عارضہ کے بعد تہران کے دی اسپتال میں داخل کیا گيا تھا جہاں ان کے دل کا آپریشن کیا گيا مرحوم عسکر اولادی نے دو ماہ کی بیماری کے بعد آج اپنی جان، جان افرین کے حوالے کردی ، مرحوم عسکر اولادی حضرت امام خمینی (رہ) کے وفادار ساتھیوں میں تھے اور وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بھی باوفا ساتھی تھے۔
عسکر اولادی ایک دیندار خاندان میں 1311 ہجری شمسی میں تہران میں پیدا ہوئے اور انھوں نے جوانی کے دور میں انقلاب سے پہلےاور انقلاب کے بعد اہم اور نمایاں کام انجام دیئے۔اور مرحوم ہمیشہ علماء کے شانہ بشانہ رہتے تھے اور علماء کے ساتھ ملاقات کو اپنے لئے فخر اور شرف سمجھتے تھے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔












.......
/169