ابنا: پرنس ترکی الفیصل نے امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ بات چیت میں شام میں جاری لڑائی کے جاری رہنے کی صورت میں اسے اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دیا۔
واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کی جاسوسی ایجنسی کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے شام میں طاقت کے توازن کو دہشت گرد گروہوں کے حق میں کرنے کے لیے انہیں مزید اسلحہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکی الفیصل نے کہا شام کو القاعدہ اور اس کی یونٹوں کا سامنا ہے۔ پوری دنیا سے رضاکار شام میں ہیں۔ اس کے باوجود اگر لڑائی جاری رہتی ہے تو یہ شام تک ہی محدود نہیں رہے گی۔
یاد رہے کہ شام میں وسیع پیمانے پر تشدد میں ملوث دہشت گرد گروہوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک میں سعودی عرب سب سے آگے ہے۔
.......
/169