ابنا: ایران کے سفر سے واپسی کے بعد منگل کے روز آسٹریا کے اخبار ڈیلی ڈیر اسٹینڈرڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے لوپاتکا نے یہ بیان دیا۔
لوپاتکا نے تین روزہ تہران کے اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ جواد ظریف، یورپی اور امریکی امور کے لیے نائب وزیر خارجہ مجید تختے روانچی ایران اور عرب و افریقی امور کے لیے نائب وزیر خارجہ حسین عبداللہیان سمیت ایران کے سینئر حکام سے ملاقات کی تھی۔
آسٹریا کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے تہران کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران ایرانی حکام کے ساتھ تعمیری بات چیت کی تھی، در ایں اثنا انہوں نے تہران کے جوہری توانائی کے پروگرام سے معتعلق ایران اور چھ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کے نتائج کے بارے میں بھی امید کا اظہار کیا ہے۔
ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ سمیت جرمنی 7-8 نومبر کو جنیوا میں جوہری مذاکرات کریں گے۔
.......
/169