5 نومبر 2013 - 20:30

افغان طالبان نے افغانستان کے مشرق میں واقع صوبے کنڑ میں ایک امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی خبر دی ہے۔

ابنا: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اس گروہ کے افراد نے صوبہ کنڑ کے شہروتہ پور کے گمبر نامی علاقے میں گذشتہ رات امریکہ کے ایک ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا جسں کا ملبہ طالبان گروہ کے اختیار میں ہے۔ یادرہے کہ امریکی فورسز اس قسم کے طیاروں کو افغانستان میں طالبان گروہ کے افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کرتی ہیں اور افغانستان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں میں اکثر عام افغان شہری مارے جاتے ہیں اور غیر سرکاری اعداد شمار کے مطابق دو ہزار ایک میں افغانستان پر امریکہ کے حملے سے لیکر اب تک اس ملک میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں میں سیکڑوں عام افغان شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور ڈرون حملے افغان شہریوں کے لئے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

.......

/169