4 نومبر 2013 - 20:30
یکم محرم میں پورا ایران سوگ میں ڈوبا

آج محرم کی پہلی تاريخ ہے اور ایران کے مختلف شہروں میں عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ابنا: ایران میں کل رات محرم کا چاند نظر آیا اور ملک میں محرم الحرام کي آمد کے موقع پر روائتي روسومات کا آغاز ہوگيا ہے اور اہم شاہراہوں اور گليوں پر سياہ پرچم اور بينر لگاديئے گئے  ہيں، عزا خانوں میں مجلسوں کا سلسلہ شروع ہو گيا ہے۔اکثر مقامات پر پاني کي سبيليں بھي لگائي گئي ہيں۔ کل شام مغرب کے بعد ملک بھر ميں عزاداري کا سلسلہ شروع ہوگیا جو عشرہ محرم کے اختتام تک جاري رہے گا۔اس سے پہلے محرم الحرام کي آمد کے موقع پر شمال مشرقي ايران کے شہر مشہد مقدس ميں واقع امام علي ابن موسي رضا عليہ السلام کے روضہ اطہر اورقم المقدسہ ميں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا کے روضے مبارک پر بھي سياہ پرچم لہرا ديا گيا تھا ۔.......

/169