ابنا: شام کی سرکاری نیوز ایجینسی کے مطابق، شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل اور کچھ شامی مخالفین کی خواہشوں کے مطابق ہم حکومت حوالے کرنے جنیوا نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت بشار اسد ملک کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہیں۔ عمران الزعبی نے سعودی وزیر خارجہ کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مستقبل میں بشار اسد کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے۔ اتوار کو مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزراء کے ہنگامی اجلاس کے دوران شام کے نام نہاد اتحاد ایس این سی کے سربراہ احمد جربا نے بھی کہا تھا کہ یہ اتحاد اس شرط کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ لے گا کہ جب بشار اسد کو حکومت سے الگ کرنے کے لئے وقت معین کر دیا جائے۔
.......
/169