ابنا: تیل اور توانائی کے اطلاع رسانی کے مرکز کی رپورٹ کی مطابق جی ای سی ایف کے نئے سکریٹری جنرل محمد حسین عادلی نے کہا کہ اس کونسل کے ممبر ممالک کے مفادات مشترک ہیں اور ساتھ ہی ایک دوسرے کے حریف بھی ہیں اس لئے صحت مند مقابلہ انجام دیں کیوں کہ ان کے مفادات کا تقاضا ہے کہ وہ سلامتی فراہم کریں ۔ جناب عادلی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئےکہ ایران آئندہ چند برسوں میں صارفین کی منڈی میں بھرپور طورپر موجود ہوگا، ایشیا کی جنوب مشرقی منڈی کو گیس برآمد کے لئے بہترین منڈی قرار دیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو تہران میں گيس برآمد کرنے والے ملکوں کےفورم جی ای سی ایف کے وزارائے پٹرولیم کے پندرہویں اجلاس میں اس فورم کے نئے سکریٹری جنرل کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوئی جس میں ایران کے سید محمد عادلی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد جی ای سی ایف کے نئے سکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
.......
/169