3 نومبر 2013 - 20:30
شام، حمص میں دھماکہ متعدد افراد ہلاک و زخمی

مشرقي شام کے شہر حمص کے قريب ہونے والے کار بم دھماکے ميں متعدد افراد ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں۔

ابنا: خبروں ميں کہا گيا ہے کہ کار بم کا يہ دھماکہ حمص کے نواحي علاقے تابتيہ ميں ہوا جس ميں متعدد افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ خبروں ميں ہلاک اور زخمي ہونے والوں کي صحيح تعداد نہيں بتائي گئي۔ دوسري جانب نام نہاد نيشنل سيرين الائينس کي کوآرڈي نيشن کونسل کے سربراہ حسن عبدالعظيم نےبتايا ہے کہ  نيشنل سيرين الائنس کے سربراہ احمد جربا شام کے بارے ميں ہونے والے جنيوا دو اجلاس ميں شرکت کے لئے تيار ہيں۔ قبل ازيں اتوار کے روز احمد جربا کا يہ بيان سامنے آيا تھا کہ وہ جنيوا دو اجلاس ميں شرکت نہيں کريں گے۔توقع کي جارہي ہے کہ بحران شام کے حل کے لئے جنيوا دو کانفرنس رواں مہينے ميں بلائي جائے گي۔

.......

/169