ابنا: ایران کے تمام شہروں میں آج سامراج مخالف جذبات کا اظہار کیا گيا۔ اس موقع پر عوام نے سامراج کے مقابل ڈٹے رہنے کے عزم و ارادے کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں دارالحکومت تہران میں سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ تہران میں امریکہ کے جاسوسی کے اڈے یعنی امریکہ کے سابق سفارتخانے کے سامنے دسیوں ہزار افراد نے اجتماع کرکے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ چونتیس برس قبل انقلابی طلباء نے تہران میں امریکہ کے سفارتخانے پر قبضہ کرکے اس کی جاسوسی کی کاروائيوں سے پردہ اٹھایا تھا۔ اس دن کو ایران میں سامراج کے مقابلے کے دن کا نام دیا گيا ہے اور ہر سال ملت ایران اس دن سامراج کی خلاف ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔
.......
/169