ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملتان کا دوره کیا اور حسین آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عزاداری سید الشہدا (ع) پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں منائی جائے گی اور عزاداری سید الشہدا (ع) سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ملتان پهنچنے پر نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا شاندار والہانہ استقبال کیا گیا- اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ملتان کے ضلعی صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی،ڈویژنل صدر علامہ سید ضمیر الحسن نقوی،صوبائی نائب صدر پنجاب چوھدری فدا حسین گھلوی،محمد باقر،عمران شیرازی،سید ضیغم عباس گردیزی،محمد وسیم عباس،مہر مزین عباس چاون،سید حسنین علی بخاری،قاسم نقوی،مہر ناصر چاون، خلیفہ اقبال حسین،جعفریہ یوتھ ،جے ایس او اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے کارکنان سمیت مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔رپورٹ کے مطابق ملتان میں دربار شاہ شمس ملتان پر مخدوم ظفر شمسی اور مخدوم طارق شمسی کی رہائش گاہ پر مخدوم ظفر شمسی کی فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی مخدوم شاہ شمس نے نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا -
.....
/169