2 نومبر 2013 - 20:30
وزیر خارجہ : شام میں جاری تشدد یورپ اور امریکہ تک پھیل سکتا ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ شام میں جاری تشدد یورپ اور امریکہ تک پھیل سکتا ہے۔

ابنا: وزیر خارجہ اپنے ترک ہم منصب احمد داؤد اوغلو کے ساتھ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ظریف نے کہا کہ شام میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کیمیائی ہتھیاروں سے زیادہ مہلک ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مشرق وسطی میں فرقہ وارانہ تشدد لندن، نیویارک، میڈرڈ اور روم تک پھیل سکتا ہے۔

شام میں 2011 سے مسلح دہشت گرد گروہ پر تشدد کارروائیاں کر رہے ہیں، مغربی طاقتیں اور ان کے علاقائی اتحادی ممالک خاص طور سے سعودی عرب، قطر اور ترکی شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

تہران کے جوہری توانائی کے پروگرام سے متعلق مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، چھ بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے تمام رکارٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے ہم پابندیوں کے لیے تمام بہانوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

.......

/169