30 اکتوبر 2013 - 20:30
گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے پر پاکستان کی تاکید

پاکستان اپنی انرجی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرے گا۔

ابنا: پاکستان اپنی انرجی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرے گا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودہری نے آج اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کی حکومت اپنی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انرجی کی پیداوار سے مربوط تمام منصوبوں خاص طور پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے پختہ عزم و ارادہ رکھتی ہے۔اعزاز احمد کا یہ بیان ایسی صورتحال میں سامنے آیا ہے کہ جب نواز شریف حکومت پر سیاسی جماعتوں نے ایران سے گیس در آمد کرنے کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ خارجہ اور سیکیورٹی امور میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن میں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے منصوبے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲