29 اکتوبر 2013 - 20:30
آل سعود کی عدالت میں تئیس شیعوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع

آل سعود کی عدالت نے تئيس شیعہ مسلمانوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کی ہے۔

ابنا: آل سعود کی عدالت نے تئيس شیعہ مسلمانوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کی ہے۔ تیرہ افراد عدالت میں حاضر ہیں جبکہ تیرہ پر غائبانہ مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ آل سعود کی حکومت نے ان افراد پر دہشتگردی کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے سنگين الزامات لگائے ہیں۔ گذشتہ روز آل سعود کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے معروف کارکن ولید ابو الخیر کو تین مہینے کی سزا سنائي تھی۔ابوالخير کو دوبرسوں قبل آل سعود کے خلاف بیان پر دستخط کرنے کے جرم میں یہ سزا دی گئي ہے۔ دو برسوں قبل مختلف شخصیتوں نے ایک بیان پر دستخط کرکے پرامن مظاہروں کے حق پر تاکید کی تھی اور سولہ مظاہرین کے ساتھ آل سعود کے تشدد آمیز رویے کی مذمت کی تھی۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کارکنوں کا کہنا ہے کہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں ہزاروں سیاسی قیدی کئي برسوں سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آل سعود کی متعصب اور انتھا پسند حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں اور عوام، مذہبی سماجی اور شہری آزادیوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آل سعود، عوامی تحریک کے طوفان سے نہیں بچ سکتی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲