29 اکتوبر 2013 - 20:30
انسانیت کی بھلائی کے لیے معاشی عدم مساوات کو ختم کرنا ہو گا: نواز شریف

لندن میں عالمی اسلامی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی اسلامی اقتصادی فورم نے8 سال میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں، فورم کے کامیاب انعقاد پر برطانوی وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ابنا:  وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں انسانیت کی بھلائی کیلئے دولت کی عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا، عالم اسلام اب تک اپنی معاشی طاقت کا مظاہرہ نہیں کر پایا ہے، لندن میں عالمی اسلامی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی سے دنیا بھر میں بڑی تبدیلی آئی ہے، عالمی تجارت کے حجم میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، عالمی اسلامی اقتصادی فورم نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ وزیراعظم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام اب تک اپنی معاشی طاقت کا مظاہرہ نہیں کر پایا ہے اور اس کا مجموعی جی ڈی پی چھ اعشایہ چھ کھرب ڈالرز ہے، اسلامی ممالک کا دنیا میں رقبہ ایک تہائی ہے لیکن برآمدات میں حصہ چودہ فیصد ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام ممالک کی دوسری دنیا سے تعاون میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کی ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے،کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کرسکتا، چند برسوں میں عالمی دولت دو سو اکتالیس ٹریلین ڈالر تک بڑھی، لیکن غربت کم نہیں ہوئی،پچاس سال کی کوشش کے باوجود ہم اپنی صلاحیت سے استفادہ حاصل نہیں کر سکے۔دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دنیا کی ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے، کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کرسکتا، اسلامی ممالک کے دوسرے ملکوں سے تعاون کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔ لندن میں عالمی اسلامی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عالمی تجارت کے حجم میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی سے دنیا میں بڑی تبدیلی آئی ہے مگر عالم اسلام اب تک اپنی بھرپور معاشی طاقت کا مظاہرہ نہیں کر پایا۔ کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کر سکتا ترقی کے لیے دیگر ممالک سے تعاون لازمی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے معاشی عدم مساوات کو ختم کرنا ہو گا۔ دولت کی عدم تقسیم ختم کرنا ہو گی۔  عالمی اسلامی اقتصادی فورم نے8 سال میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں، فورم کے کامیاب انعقاد پر برطانوی وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲