ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمینٹ کے اسپیکر اور چین کی حکومتی کونسل کے رکن نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور تعلقات کی توسیع کے لئے دونوں ملکوں کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی اور یانگ جیہ چی نے آج رات بیجینگ میں ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے طریقہ کار پر غور کیا۔ یانگ جیہ چی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے چین کے دورے کو پارلیمانی شعبے میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے لئے نہایت ہی اہم قرار دیا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران و چین کے مضبوط تعلقات نے مختلف شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے لئے زمین ہموار کردی ہے۔ یادرہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمینٹ کے اسپیکر علی لاریجانی علاقائی و بین الاقوامی اہم مسائل پر دوجانبہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کے لئے چین کے دورے پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲