28 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران اور قزاقستان کے باہمی تعاون کا جائزہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور قزاقستان کی بحریہ کے کمانڈروں نے باہمی دلچسپی کے مسائل اور تعاون کا جائزہ لیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران اور قزاقستان کی بحریہ کے کمانڈروں نے باہمی دلچسپی کے مسائل اور تعاون کا جائزہ لیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ اڈمیرل حبیب اللہ سیاری اور قزاقستان کی بحریہ کے سربراہ ژندار بیک ژانزاکف نے آج تہران میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مسائل بالخصوص بحری امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ قزاقستان کی بحریہ کے سربراہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری دعوت پر ایک وفد کے ہمراہ ایران آئے ہیں۔ دونوں کمانڈروں کی ملاقات سے قبل ایرانی بحریہ نے انہیں سلامی دی۔ قزاقستان کی بحریہ کے سربراہ دورۂ ایران میں بحریہ کے بعض مراکز کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ بحریہ کی پیشرفت سے بھی آگاہ ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲