27 اکتوبر 2013 - 20:30
جنیوا 2 میں شرکت کرنے والوں کو شامی دہشت گردوں کی دھمکیاں شرمناک

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے خلاف برسر پیکار دہشت گردوں کی طرف سے روس سمیت جنیوا 2 کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک، خاص طور پر عرب ممالک میں روسی سفارتکاروں کو قتل کی دھمکیاں شرمناک اور قابل نفرت ہیں۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روسی خبررساں ایجنسی ـ نووستی ـ نے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے حوالے سے لکھا ہے کہ شام کے سلسلے میں عنقریب منعقد ہونے والی کانفرنس "جنیوا 2" میں روس سمیت شریک ممالک کو شام مخالف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں جو نفرت انگیز اور شرمناک ہیں۔  لاؤروف نے بین الاقوامی تعاون کے سلسلے میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے آٹھویں اجلاس کے موقع پر کہا: دہشت گرد تنظیموں نے ان ممالک کو دھمکی دی ہے جو روس اور امریکہ کی دعوت پر جنیوا 2 کانفرنس میں شرکت کرنے کی شجاعت رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ شام کے بحران کے حل کے لئے عسکری روشوں اور فوجی حملوں وغیرہ جیسے رویوں کو ترک کرکے پرامن سیاسی روشوں کو بروئے کار لاتے ہیں؛ روس بھی ان ہی ممالک میں سے ایک ہے جس کو بعض دہشت گرد تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ بیرونی ممالک میں ہمارے سفارتکار ان کے لئے جائز عسکری ہدف شمار ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا: اس طرح کی دھمکیاں نفرت انگیز اور ناقابل قبول ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کی صورت حال کے ذمہ دار وہ ممالک اور حکمران ہیں جو دہشت گردوں کو مالی اور عسکری امداد فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا: بعض ممالک جنیوا 2 کانفرنس کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم عمل ہوئے ہیں اور وہ شام کے بحران کے پر امن اور سیاسی حل کے خلاف ہیں اور بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سازش کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭