ابنا: کیلیفورنیا کی مساجد کے منتظمین نے دین مبین اسلام سے غیر مسلموں کی زیادہ سے زیادہ آشنائی کے مقصد سے مسجدوں کے دروازے غیر مسلموں کے لئے کھول دیئے ہیں۔ بین الاقوامی قرآن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی مساجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام اسلام و مسلمانوں کے حوالے سے غلط تصورات کو دور کرنے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ غیر مسلم دین مبین اسلام کے آفاقی پیغام سے زیادہ سے زیادہ آشنا ہوسکیں اور ان کو اسلام کی صحیح شناخت حاصل ہوسکے۔ یاد رہے کہ کیلیفورنیا کی مساجد کے منتظمین گذشتہ بارہ سالوں سے یہ کام کررہے ہیں۔ اتوار کے دن اس حوالے سے کیلیفورنیا کی مساجد میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوا اور حاضرین کی اسلامی کھانوں سے تواضع کی گی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی ہے۔ دو ہزار دس کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں تقریبا دو ہزار مساجد ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476280
کیلیفورنیا کی مساجد کے منتظمین نے دین مبین اسلام سے غیر مسلموں کی زیادہ سے زیادہ آشنائی کے مقصد سے مسجدوں کے دروازے غیر مسلموں کے لئے کھول دیئے ہیں۔