27 اکتوبر 2013 - 20:30
گلگت، اظہر حسین آئی ایس او دنیور یونٹ کے صدر منتخب

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن دنیور یونٹ کا امیدِ مستضعفینِ جہاں کنونشن مرکزی امامیہ جامع مسجد دنیور میں منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں یونٹس برادران نے شرکت کی۔

ابنا: کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری شیخ نئیر عباس نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی ہے طلباء کی اولین ترجیح تعلیم پر ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں کیبل نیٹ ورک کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے جو کہ قابل تشویش ہے انشاءاللہ اس حوالے سے کیبل کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے نوجوان خود سازی کے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی پر بھی توجہ دیں جو کہ اس وقت بہت ضروری ہے۔ کنونشن میں برادران کی اکثیرتی رائے سے اظہر حسین کو سال نو کے لیے صدر منتخب کیا گیا۔ کنونشن کے آخر میں ڈویژنل صدر آئی ایس او گلگت مدثر حسین نے نو منتخب یونٹ صدر سے حلف لیا۔

.......

/169