ابنا: وزیر خارجہ نے ایران کے جنوب مشرقی علاقے سراوان میں سیرکان کے علاقے میں دہشتگردی کے پیش آنے والے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس واقعے کو بین الاقوامی دہشتگردی اور علاقے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا واضح نمونہ قرار دیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ ایران کی وزارت خارجہ، اس قسم کی وحشیانہ کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لائے گی۔جمعے کے روز ایران کے علاقے سیرکان میں سیکیورٹی فورسیز اور مسلح دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایران کے چودہ سرحدی فوجی شہید اور چھے دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ایران کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی امور کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ یہ مسلح دہشتگرد، پاکستان کی سرحدوں سے ایران کی سرحد میں داخل ہوئے تھے۔
.......
/169