ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات ایک سال سے کم عرصے میں بھی نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔ڈاکٹر علی لاریجانی نے چین کے فونیکس ٹی وی چینل سے گفتگو میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران پابندیوں کے خاتمے کے عوض مغرب کو مراعات دینے پر تیار ہے کہا کہ ایٹمی مذاکرات نہایت سنجیدگي سے جاری ہیں اور میڈیا میں شایع ہونے والی افواہوں پر توجہ نہیں دینا چاہیے کیونکہ میڈیا میں بہت زیادہ قیاس آرائياں ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقے ایسے ہیں جو ہمیشہ کام خراب کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجے بخش ہونے کی صورت میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران اسی راہ گامزن رہے گا جس پر ہے اور ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ڈاکٹر لاریجانی نے شام کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت زور زبردستی نہیں لائي جاسکتی لہذا ضروری ہے کہ شام کا مسئلہ حل کرنے کےلئے مذاکرات کئے جائيں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ایران اور چین شام کے مسئلے میں مشترکہ اصولوں پر متفق ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475948
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات ایک سال سے کم عرصے میں بھی نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔