26 اکتوبر 2013 - 20:30
ترکی میں ہزاروں شیعہ مسلمانوں کا مظاہرہ+ تصویر

ترکی کے شیعہ آبادی والے علاقے ایغدیر شہر کے مفتی کی جانب سے اس ملک کے شیعہ علماء کی توہین کئے جانے کے بعد ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

ابنا: مشرقی ترکی کے شہر ایغدیرکے شیعہ مسلمانوں نے کل نماز جمعہ کے بعد اس شہر کی سڑکوں پر مظاہرے کئے اور ایغدیر صوبے کے اس مفتی اور گورنر کی برطرفی کا مطالبہ کیا ۔ گذشتہ ہفتے شیعوں سے متعلق بعض نیوز ویب سائٹوں نے ایک خط کا مضمون شائع کیا جس ميں لکھا تھا کہ  شیعہ آبادی والے شہر ایغدیر کے ایک سنی مفتی نے اپنی تنظیم " امور دیانت تنظیم " کی جانب سے جوترکی کے وزیراعظم کے دفتر سے وابستہ ہے ، صوبۂ ایغدیر کی شیعہ مساجد اور ان مساجد کےلئے امام جمعہ و جماعات متعین کئے جانے کا عمل کنٹرول کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ ترکی کے تمام شہروں کے ائمۂ جماعات نے  مذہبی مراکز اور تنظیموں نے ایغدیر کے مفتی کے دعوے کے اس بیان کی مذمت کی ہے ۔امور دیانت تنظیم نے بھی بدہ کے روز ایغدیر شہر کے شیعوں کی جانب سے اس مفتی کے خلاف شکایت کے بعد اس کی کارکردگي کی تحقیق کا حکم صادر کیا ہے۔

.......

/169