اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے نواحی بستیوں الکنداسیہ اور السکریہ میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں 36 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جن میں دو سعودی دہشت گرد بھی شامل ہیں نیز اور مشین گنوں سے لیس 6 گاڑیوں کو تباہ کیا گیا۔ ان بستیوں میں گولہ بارود اور میزائلوں کے تین بڑے گودام تباہ کئے گئے۔لاذقیہ میں ہی فوج نے 28 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں دھماکہ خیز مواد کے تین ماہرین بھی شامل تھے۔ اس جھڑپ میں دہشت گردوں کی دو گاڑیوں کو تباہ کیا گیا جو گولہ بارود سے بھری ہوئی تھیں۔ ادھر القلمون کی گھاٹیوں میں چھپے ہوئے غیر ملکی دہشت گردوں کی تنظیم لواء الغرباء نے اعتراف کیا ہے کہ اس گروہ کے 31 دہشت گرد حمص کے نواحی شہر صدد میں مارے گئے ہیں۔ دیر الزور میں بھی احرار الشام نامی دہشت گرد ٹولے کے آٹھ افراد ہلاک کئے گئے ہیں جن میں دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ادھر الناصریہ اور القنیطرہ نامی علاقوں میں مسلح دہشت گردوں کی کاروائی کو ناکام بنا کر 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
26 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475800
فوجی کاروائی میں 2 سعودی دہشت گردوں سمیت درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک، مشین گنوں سے لیس 6 اور گولہ بارود سے بھری ہوئی دو گاڑیوں اور گولہ بارود کے گوداموں کو تباہ کیا گیا اور القنیطرہ میں 2 کمانڈروں سمیت 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔