25 اکتوبر 2013 - 20:30
انسانی اقدار کا پاس و لحاظ رکھنے والے ممالک بحرینی حکومت کو اسلحہ نہ بیچیں

بحرین کے مذہبی اور سیاسی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے کل نماز جمعہ کے خطبوں میں ان ملکوں کو جو انسانی اقدار کا پاس و لحاظ رکھنے کا نعرہ لگاتے ہیں کو مخاطب کر کے کہا کہ بحرینی ڈکٹیٹر حکومت کو اسلحہ بیچ کر اس ملک میں انسانی اقدار کی دھجیاں اڑائے جانے میں شریک کار نہ ہوں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی نمایاں شخصیت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے گزشتہ روز شہر الدراز کی مسجد امام صادق (ع) میں نماز جمعہ کے خطبوں میں بحرین کی حکومت آل خلیفہ کو اسلحہ بیچنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ دینی اور اخلاقی اقدار کو پیش نظر رکھیں اور بے گناہ عوام کے قتل عام کے لیے اس حکومت کو زیریلی گیس اور دیگر اسلحہ جات نہ بیچیں۔آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا: ملت بحرین یقین رکھتی ہے کہ اگر دنیا کی دیگر حکومتیں اپنے دینی اور مذہبی اقدار کی پابند ہیں تو انہیں انسانی اقدار کا بھی پابند ہونا چاہیے اور اس ملک کو اسلحے بیچ کر اپنے مادی مفاد کو پورا کرنے کے بجائے معنوی مفاد کو ترجیح دینا چاہیے۔ انہیں معلوم ہے کہ اس ملک کی موجودہ حکومت کو بیچا جانے والا اسلحہ ہر شب و روز اس ملک کے بے گناہ عوام کے خلاف استعمال ہوتا ہے اور انکے لیے خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ راشا ٹو ڈے ٹی وی چینل نے رپورٹ پیش کی ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی طرف سے عوام پر استعمال ہوئی زہریلی گیس کے نتیجے میں تاہم کم سے کم چالیس باشندے اپنی جانوں سے منہ ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق ادارے نے بتایا ہے کہ اس ملک کے سکیورٹی دستوں نے دو سال سے اب تک متعدد بار عوامی مظاہروں پر زہریلی گیس کا استعمال کیا ہے جس کے باعث کم سے کم چالیس افراد کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲