ابنا: افغانستان کے سیکورٹی حکام نے اس ملک سے پاکستان منتقل کئے جانے والے اکیس بچوں کے اغواء کی کاروائی ناکام بنادی ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ لغمان کے گورنر کے ترجمان سرحدی زواک نے کہا ان بچوں کی عمریں چھ سے دس سال تک ہیں اور ان سب کو صوبۂ نورستان سے اغوا کیا گيا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اغواکار کو گرفتار بھی کرلیا گيا ہے اور ابھی تک اس شخص کے کسی گروہ کے ساتھ رابطے کی خبر سامنے نہيں آئی ہے ۔ اسی طرح افغان سیکورٹی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ان بچوں کو دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے لے جایا جا رہا تھا ۔واضح ہوکہ تقریبا دوسال قبل ہیومن رائٹس نے افغانستان ميں گروہ طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دہشت گردانہ کاروائیوں ميں بچوں کا استعمال نہ کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475443
افغانستان کے سیکورٹی حکام نے اس ملک سے پاکستان منتقل کئے جانے والے اکیس بچوں کے اغواء کی کاروائی ناکام بنادی ۔