24 اکتوبر 2013 - 20:30
سابق وزیراعظم کی جانب سے ڈرون حملوں کی حمایت کی تردید

پاکستان کے سابق وزیراعظم نے امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کی حمایت پر مبنی خبروں کی تردید کی ہے۔

ابنا: فرنٹیرپوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گيلانی نے ان رپورٹوں کی مذمت کی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی حکومت نے امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کی حمایت کی تھی۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے بدھ کے روز اپنی اشاعت میں بعض خفیہ دستاویزات کی بنیاد پر دعوی کیا تھا کہ اس وقت کی حکومت 2011کے اواخرتک ڈرون حملوں سے آگاہ تھی اور اس بارے میں اس کی مالی امداد کی گئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے مابین وہائٹ ہاوس میں بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں ڈرون حملوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲