22 اکتوبر 2013 - 20:30
پولیس اہلکار کارکردگی بہتر بنائیں، مراعات میں اضافہ کرینگے، چودھری نثار

اسلام آباد…وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے،پولیس اہلکار اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ان کی مراعات میں اضافہ کریں گے۔

ابنا: وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پولیس لائن میں اسلام آباد پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔پاکستان میں سیکیورٹی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد پولیس اپنے معیار کو برقرار رکھے گی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، ،پولیس اہل کار لوگوں سے اچھے انداز میں پیش آئیں، ،پولیس اہل کار سختی صرف ظالموں کے خلاف لائیں، عام لوگوں کے لیے نرمی کا رویہ اختیار کریں انہوں نے کہا کہ پولیس اہل کار اپنی کارکردگی بہتربنائے، ان کی مراعات میں اضافہ کریں گے۔

.......

/169