ابنا: دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں منموہن سنگھ نے امید ظاہر کی کہ روس بھارت میں دوسرے ایٹمی پاوراسٹیشن کی تعمیر اگلے سال شروع کردے گا۔ اس موقع پر بھارت اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں ایل این جی کو پائپ لائنوں کے ذریعے بھارت پہنچانے کا سمجھوتہ بھی شامل ہے۔ بھارت کی سیکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان 20 سال تک 25 لاکھ ٹن ایل این جی کی سالانہ فراہمی کا معاہدہ طے پایا ہے۔دونوں رہنماؤں کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں راکٹ، میزائیل، بحری ٹکنالوجی اور ہتھیاروں کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ 14 سالانہ نشست تھی۔ اس نشست میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تعاون کے فروغ پر بھی گفتگوہوئی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم اپنا روس دورہ مکمل کرنے کے بعد آج چین روانہ ہوں گے۔
.......
/169