20 اکتوبر 2013 - 20:30
کرغزستان میں امریکی فوجی اڈا بند کردیا جائے گا

جمہوریہ کرغزستان میں امریکی فوجی اڈے سے امریکی افواج کا انخلاء شروع ہوگیا ہے۔

ابنا: امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جمہوریہ کرغزستان میں امریکی فوجی اڈا بند کردیا جائے گا۔ پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ جمہوریہ کرغزستان میں امریکی فوجی اڈے سے امریکی فوجی کا انخلاء شروع ہوگیا ہے جو جولائی 2014 تک جاری رہے گا۔ امریکی وزارت دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کرغزستان کی درخواست پر یہ فوجی اڈا بند کیا جارہا ہے لیکن کرغزستان سے امریکہ کا فوجی رابطہ برقرار رہے گا۔ یادرہے کہ امریکہ نے افغانستان میں دہشت گردی سے مقابلے کے بہانے 2001 میں جمہوریہ کرغزستان میں فوجی اڈا قائم کیا تھا اور اس فوجی اڈے میں اب بھی 1500 امریکی فوجی موجود ہیں۔

.......

/169