20 اکتوبر 2013 - 20:30
جنرل جعفری: امریکا، ایران کو زبانی دھمکی بھی نہیں دے سکتا

سپاہ پاسداران کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ امریکا، ایران پر حملے کی جرات نہیں کر سکتا۔

ابنا: انہوں نے مشہد مقدس میں ایک پروگرام میں کہا کہ اس وقت امریکا زبان سے بھی ایران کو ڈرانے کی جرات نہیں کر سکتا کیونکہ ایران خون شہداء کی نعمتوں اور دین مبین اسلام پر مبنی ایک معنوی طاقت میں تبدیل ہو چکا ہے اور دنیا کے سامنے ڈٹا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے رواں سال کے دوران 11 خودکش حملوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہ اور تسلط پسند طاقتوں کے غلام ایران کے جنوب مشرق میں تباہی پھیلانا چاہتے تھے تاہم سپاہ پاسداران کے جیالوں نے ان کی سازشوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران آج استعماری طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور اس نے اس راستے پر ڈٹے رہنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہں نے کہا کہ امریکا، افغانسان اور پھر عراق پر حملے کے بعد ایران پر حملے کا بہانہ تلاش کر رہا تھا اور ایران کا محاصرہ کرنے کے لئے س نے تمام توانائیوں کو جمع کر لیا تھا لیکن اسے ایرانی جیالوں کے عزم کے آگے مایوسی کا سامنا ہوا۔

.......

/169