20 اکتوبر 2013 - 20:30
نصیر آباد :ریلوے ٹریک پر دھماکا،5افراد جاں بحق،18سے زائدزخمی

نصیر آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکے سے5 افرادجاں بحق جبکہ 18سے زائد زخمی ہوگئے.

ابنا: دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔ریلوے پولیس کے مطابق جعفرایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ شوری ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا ہوگیا جس سے 5 افرادجاں بحق اور18سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ،جبکہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیا ں پٹری سے اُتر گئیں،پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنڑول کے ذریعے کیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔زخمیوں میں مزید کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

........

/169