ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ڈرون طیاروں نے آج دوپہر اس ملک کے مشرقی صوبے کنڑ کو اپنے پے در پے حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ڈرون طیاروں کے آج کے حملوں میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملات ایسی صورت حال میں جاری ہیں کہ امریکہ نے اس سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس طرح کی کاروائیوں سے اجتناب کرے گا۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے تشدد پسندانہ اقدامات کے نتیجے میں ہزاروں افغان شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دہو بیٹھے ہیں اور افغانستان میں امریکی جرائم کی بنا پر اس ملک کے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ افغانستان کے عوام نے امریکہ کے ان جرائم کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرے بھی منعقد کیئے ہیں اور ان مظاہروں میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے۔ افغان عوام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدامنی کا اصلی عامل غیر ملکی افواج ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 474075
افغانستان کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملے جاری ہیں۔