19 اکتوبر 2013 - 20:30
خالد مشعل: مسجد الاقصي کے تحفظ پر زور

فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس کے سياسي شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ صہیوني ریاست کے خلاف جد وجہد ميں مسجد الاقصي کي حفاظت بنيادي مسئلہ ہے -

ابنا: خالد مشعل نے کہا ہے  کہ مسجد الاقصي صہیوني ریاست کے خلاف جد و جہد ميں ايک بہترين سمبل ہے - انہوں نے کہا کہ ملت فلسطين اور عرب و مسلم اقوام کو چاہئے کہ وہ بيت المقدس اور مسجد الاقصي پر پوري توجہ ديں -حماس کے سياسي شعبے کے سربراہ نے اسي طرح غزہ ميں فلسطينيوں کي حالت زار پر اپني گہري تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ غزہ کے محاصرے اور اس ميں شدت نے علاقے کے باشندوں کے مصائب و آلام کو دوگنا کرديا ہے ليکن اس علاقے کے  باشندے ايک منظم گروہ کي طرح حماس کي سرگرميوں اور اس کے موقف کي بھرپور حمايت کرتے ہيں –

خالد مشعل نے کہا کہ حماس کے سبھي حکام اور عہديدار غزہ کے باشندوں کے مصائب وآلام کم کرنے کے لئے پوري کوشش کررہے ہيں-صہیوني ریاست نے دوہزار سات سے غزہ کا محاصرہ  کررکھا ہے اور اس علاقے کے باشندوں پر عرصہ حيات تنگ کرنے کي کوشش کررہي ہے -دوسري طرف مصري حکام نے بھي پچھلے چند مہينے سے رفح پاس بند کرکے غزہ کے باشندوں کي مشکلات ميں اضافہ کرديا ہے-رفح پاس بند ہوجانے سے غزہ کے لئے پاني کي سپلائي کاسسٹم تباہ ہوگيا ہے اور معاشي لحاظ سے بھي سخت پريشانيوں کا سامنا ہے -

.......

/169