ابنا: اسلام کے خلاف بنائی جانے والی فلم فتنہ میں کام کرنے والے آرنلڈ ون درون نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ ایام حج میں آرنلد نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور بارگاہ خداوندی سے اپنی گستاخی کی معافی مانگی۔ آرنلڈ نے اشک بہاتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پروردگار عالم میرے اس گناہ کو معاف کرتے ہوئے مجھے اپنی بارگاہ میں قبول کرلے گا اور میرے تمام کبیرہ و صغیرہ گناہ معاف فرمادے گا۔ قابل ذکر ہے کہ آرنلڈ نے اسلام کا گہرا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا۔
.......
/169