19 اکتوبر 2013 - 20:30

عید غدیر خم کی مناسبت سے ایران کے دارالحکومت تہران میں "الغدیر" نامی ۱۱۰مساجد کی تاسیس کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔

ابنا: خورشید سنٹرکے انچارج حجۃ الاسلام محمد حسین مشکوری نے کہا کہ عید سعید غدیر خم کی آمد کی مناسبت سے تہران میں "الغدیر" نامی ۱۱۰مساجد کی تاسیس کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم الغدیر نامی ۱۱۰مساجد کی تعمیر کے پروجیکٹ کے آغازکے لیے تہران کی بلدیہ کے شعبہ ثقافتی امور اوراس شہرکی اسلامی کونسل کے اراکین سے ایک میٹنگ کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ الغدیر نامی ۱۱۰ مساجد کی افتتاحی تقریب میں خصوصی پروگرام منعقد ہوگا جس میں مقامی عہدیداراورعام لوگ شرکت کریں گے تاکہ اس اقدام سے ان میں بھی شوق پیدا ہو۔حجۃ الاسلام مشکوری نے کہا ہے کہ تہران کی میونسپل کمیٹی سے ہونے والے سمجھوتے کے تحت طے یہ پایا ہے اس پروجیکٹ کے آغازکے لیے کچھ پلاٹ مختص کیے جائیں۔انہوں نے الغدیر کے نام پرمساجد کی تعمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہمارے صنعتی کمپنی سے کچھ معاملات پرگفتگو ہوئی ہے جن کے مطابق طے یہ پایا ہے کہ ۴۸گھنٹوں کے اندراندر فوری طورپرنصب ہونے والی اورپہلے سے تیارمساجد کوآمادہ کیا جائے ۔

.......

/169