19 اکتوبر 2013 - 20:30
روسی فضائیہ کے سربراہ کی ایرانی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

روس کی فضائیہ کے سربراہ ایران کے4 روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ابنا: روس کی فضائیہ کے سربراہ پائلٹ میجر جنرل ویکٹر نیکولایوویچ یوندارف ایران کے4 روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل حسن شاہ صفی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ یہ ملاقات فضائيہ کے ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ روسی فضائیہ کے سربراہ 4 دن تک ایران میں قیام کریں گے وہ اس دوران ایرانی فضائیہ کے خاتم الانبیاء (ص) دفاعی ادارے کا بھی قریب سے مشاہدہ کریں گے۔

.......

/169