ابنا: افغانستان میں 2014 کے بعد امریکی فوجیوں کو ٹھہرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے افغان لویہ جرگہ اگلے مہینے منعقدہوگا۔افغان لویہ جرگہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ لویہ جرگے کا آغاز 19 سے 21 نومبر کے درمیان ہوگا۔ افغان قومی جرگہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور اس میں 3 ہزار عمائدین کی شرکت متوقع ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سیکیورٹی معاہدے کے لیے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔
افغان صدر حامد کرزائی نے جان کیری پر واضح کردیا تھا کہ 2014 کے بعد امریکی فوجی دستوں کو افغانستان میں قیام کی اجازت لویہ جرگے کی منظوری سے مشروط ہوگی اور افغان حکومت اس کی مجاز نہیں ہے۔
.......
/169