ابنا: انسانی حقوق کے اس کمیشن نے صوبے قندھار کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں کے جانی تحفظ کیلئے مزید اقدامات عمل میں لائیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے اس صوبے کے عام شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ان پانچ افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنھیں اغوا کرلیا گيا تھا۔ ان لاشوں کو قندھار کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ قندھار، افغانستان کا ایک ایسا صوبہ شمار ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ بدامنی پائی جاتی ہے۔
.......
/169