18 اکتوبر 2013 - 20:30
صہیونی ریاست کی سازشوں کے مقابلے میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ حزب اللہ، صہیونی ریاست کی سازشوں کے مقابلے میں کامیاب ہے۔

ابنا: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم امین السید نے آج بیروت میں ایک تقریب میں کہا کہ شام کے حالات سے واضح ہوتا ہے کہ حزب اللہ، صہیونی ریاست، امریکہ اور ان کے عرب پٹھووں کے مقابلے میں کامیاب ہے۔  ابراہیم امین السید نے شام میں بعض عرب ملکوں کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک شام میں امریکہ کی کٹھ پتلی بن کررہ گئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغرب، سیاسی اہداف کے تحت شام میں مداخلت کررہے ہیں اور ساری دنیا یہ جانتی ہے کہ اس سےامریکہ کا کیا مقصد ہے لیکن عرب ملکوں کی جو مداخلت ہے اس کا ہدف محض امریکہ اور صہیونی ریاست کی غلامی کرنا ہے۔......./169