18 اکتوبر 2013 - 20:30

ترکی کے ایک اخـبار نے ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کی شدت پسندانہ پالیسیوں اور شام میں دہشت گردوں کی بھرپورحمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک وزیر اعظم اردوغان دہشت گردوں کے ہمراہ شامی شہریوں کا خون بہانے میں برابر کے شریک ہیں۔

ابنا: ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کو شام میں القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت سخت مہنگی پڑےگی۔ ترکی کے مذکورہ اخـبار نے ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کی شدت پسندانہ پالیسیوں اور شام میں دہشت گردوں کی بھرپورحمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک وزیر اعظم اردوغان دہشت گردوں کے ہمراہ  شامی شہریوں کا خون بہانے میں برابر کے شریک ہیں۔ اخـبار کے مطابق دہشت گرد شامی عوام کے جان و مال اور ناموس کے لئے زبردست خطرہ بنے ہوئے ہیں اور شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں دہشت گردی اور لاقانونیت کا سہارا لے رہے ہیں اور ترک حکومت جن جرائم کا شام میں  ارتکاب کررہی ہے وہ خود اسے بھی پیش آسکتے ہیں۔ اخبار کے مطابق الفاروق بٹالین کے دہشت گرد شام میں ہولناک  اور وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ اخبـار نے لکھا ہے کہ  ترک حکومت اپنی سرحدوں سے چچنیا ، عرب اور یورپ کے دہشت گردوں کو شام میں داخل کررہی ہے، دہشت گردوں کو فوجی تربیت اور مالی تعاون فراہم کررہی ہے شامی ذرائع‏ کے مطابق گذشتہ دو برس میں شام میں کئی ترک فوجی افسر بھی دہشت گردوں کے ہمرہ لڑتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں۔......./169