17 اکتوبر 2013 - 20:30
ایک دن میں ۱۲ دھماکے،  ۶۶ شہید ۱۷۰ زخمی

عراق میں کل جمعرات کو ہونے والے ۱۲ بم دھماکوں میں ۶۶ فراد شہید اور ۱۷۰ زخمی ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سکیورٹی اور حفاظتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو اس ملک کی مختلف جگہوں پر ہونے والے بم دھماکوں میں ۶۶ افراد شہید ہو گئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق بغداد کے مختلف مقامات پر ۱۱ کار بم دھماکے ہوئے جن کے باعث ۴۴ افراد شہید اور ۱۲۰ زخمی ہوئے ہیں۔مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بغداد کے مرکز میں صناعہ روڈ پر دو کار بم دھماکے، حسینیہ محلے میں دو کار بم دھماکے، القریعات میں دو بم دھماکے، الجدیدہ ، المعامل اور شرطہ رابعہ میں پانچ کار بم دھماکے ہوئے ہیں۔بغداد کے شمال میں واقع موفقیہ گاوں میں ایک خودکش حملے کے دوران  ۱۵ افراد شہید اور ۵۰ زخمی ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲شامی عوام اور مسلح افواج کی حمایت کے لئے کلک کریں اور نام، ایمیل ایڈریس اور سائن کریں۔ یہ میرا اور آپ کا فرض ہے